مینڈھر میں جام سے عام لوگ پریشان انتظامیہ قصبہ میں نجی گاڑیوں کی پارکنگ روکنے میں ناکام

جاوید اقبال

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر جام کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔قصبہ کے داخلی اور خارضی پوائنٹس کیساتھ ساتھ دیگر حصوں میں جام جیسی صورتحال گزشتہ کئی دنوں سے پیش آرہی ہے لیکن مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس عمل پر روک لگانے میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی ۔

 

 

مکینوں بالخصوص تاجروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گز شتہ کئی دنوں سے قصبہ میں نجی گاڑیاں دکانوں کے سامنے اور بازار میں پارک کی جارہی ہیں لیکن اس غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی ہی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے عا م لوگوں اور تاجروں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔تاجروں و مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر اس عمل کو بند کروایا جائے تاکہ عام لوگوں کی دقتیں کم ہو سکیں ۔