مینڈھر //بھاجپا کی مینڈھر یونٹ کی جانب سے پارٹی میں شامل ہوئے نئے کارکنوں کیلئے ایک استقبالہ اجلاس کا اہتمام کیا ۔اس اجلاس میں بھاجپا کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مہاش چندر شرما کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران اراکین نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے جموں میں جا کر پارٹی کے سنیئر لیڈران کی موجود گی میں بھاجپا میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کی مدد سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہو گئی ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مینڈھر کے مختلف علاقوں سے کئی کارکنوں نے بھاجپا میں شمولیت اختیار کی ان میں سنجیو کمار فنسی ،کفیل خان اور منظور خان کیساتھ ساتھ دیگران بھی شامل ہیں ۔اجلاس میں ببلو کمار ،ستیش شرما ،الیاس خان و دیگران بھی موجود تھے ۔
مینڈھر میں بھاجپا کارکنوں کا اجلاس
