مینڈھر میں اور لوڈنگ عروج پر

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی اکثر رابطہ سڑکوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں میں انتہائی درجے کی اور لوڈنگ کی جارہی ہے لیکن قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف پولیس اور ٹریفک حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کیساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کی جانب سے مینڈھر میں کچھ حد تک کارروائیاں کی جاتی ہیں لیکن رابطہ سڑکوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے تمام چھوٹی اور بڑی مسافر گاڑیوں میں شدید نوعیت کی اور لوڈنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مینڈھر تا ڈھرانہ کیساتھ ساتھ دیگر رابطہ سڑکوں کی ٹریفک قوانین کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جاتی ہیں تاہم محکمہ ٹریفک نے اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔