مینڈھر میں اور لوڈنگ عروج پر

مینڈھر//مینڈھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور اور لوڈنگ کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مسافروں و مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مینڈھر بس اسٹینڈ سے نکلنے والی گاڑیوں کے چھتوں پر بھی مسافروں کو بیٹھا یا جاتا ہے لیکن ٹریفک حکام کی جانب سے مسافروں کو درپیش مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی معززین کے مطابق مینڈھر کے اندر بے شمار گاڑیاں چھت بھر کر سڑکوں میں چلتی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر کے اندر چلنے والی سینکڑوں گاڑیاں بغیر کاغذات کے سڑکوں پر چلتی ہیں جبکہ بے شمار ڈارئیور بھی بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلاتے ہیں لیکن ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق ٹریفک پولیس ہفتے میں ایک بار ناکے لگاتے ہیں جبکہ دیگر تمام دنوں میں ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑھائی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹاٹا سومو گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ سوریاں بیٹھا ئی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر مینڈھر میں سومو گاڑیاں حادثوں کا شکا ر ہو تی ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں ٹریفک قوانین کو سختی کیساتھ لاگو کرنے کیساتھ ساتھ بغیر لورزامات کے گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔