جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے گور نمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں کھیلا جارہا انٹر زون انڈر 14اور انڈر 17ٹور نامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان نے بدھ کو اس ٹورنا منٹ کا آغاز کیا تھا ،اس ٹورنا منٹ کے دوران والی بال، کھو کھو، کبڈی، شطرنج، کیرم اور بیڈمنٹن جیسے ،مقابلے کروائے گئے ۔دو روزہ ٹورنامنٹ میں سب ڈویژن مینڈھر کے چاروں زونز سے 292 لڑکیوں اور 340 لڑکوں پر مشتمل تقریباً 632 کھلاڑیوں نے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا۔مختلف ایونٹس کے ساتھ اس دو روزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد سب ڈویژن مینڈھر کے 4 زونز اور حویلی پونچھ کے 7 زونز اور ڈویژنل سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے مجموعی طور پر 11 زونز سے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا۔اس دو روزہ ٹورنامنٹ میں محکمہ کے متعدد آفیسران و ملازمین بھی مو جود تھے ۔