مینڈھر میں المناک حادثہ

راجوری //مینڈھر کے دبراج علاقے میں تین نوجوان نالے میں غرقآب ہوگئے جس کے نتیجہ میں دو لقمہ اجل بن گئے جبکہ تیسرے کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔یہ واقعہ سہ پہر ساڑھے تین بجے پیش آیا جب نالہ پر تینوں نوجوان نہارہے تھے ۔اگرچہ قریب میں موجود لوگوں نے ان تینوں کو باہر نکالاتاہم ان میں سے دو موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن چکے تھے جبکہ تیسرے کو نازک حالت میں سب ضلع ہسپتال مینڈھر لایاگیاجہاں سے اسے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاہے ۔بلاک میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایاکہ دو لڑکوں کی موقعہ پر ہی موت ہوئی ہے جبکہ تیسرے کو مینڈھر میں ابتدائی طبی علاج کے بعد ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاہے ۔اس المناک واقعہ میں لقمہ اجل بننے والوں کی شناخت بیس سالہ محمد شکیل ولد محمد بشیر ساکن دبراج اور پندرہ سالہ عمر فاروق ولد محمد فاروق ساکن دبراج کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اٹھارہ سالہ وسیم اکرم ولد محمد شبیر کو نازک حالت میں راجوری منتقل کیاگیاہے جو بھی دبراج کا ہی رہنے والاہے۔