مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں عوام کی بسیارکوششوں کے باوجود آج تک سرکار کی جانب سے عید گاہ اور قبرستان کیلئے زمین الاٹ نہیں کی گئی ہے۔تین بڑی تحصیلوں پر مشتمل مینڈھرسب ڈویژن کے قصبہ مینڈھر میں بڑی تعداد میں مسلمان لوگ بستے ہیں لیکن اس وقت تک سرکار نے نہ ہی عید گاہ کی جگہ اور نہ ہی قبرستان کی جگہ الاٹ کی ہے جبکہ قبرستان اور عید گاہ کیلئے کئی برسوں سے فائلیں دفاتر میںدھول چاٹ رہی ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ کئی سال قبل ہم نے قبرستان اور عید گاہ کے معاملہ کو لیکر الاٹ منٹ کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر میں فائل جمع کروائی تھی جسکے بعد ضلع انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ جلد جگہ الاٹ کرکے دی جائے گی لیکن کئی سال گزرجانے کے بعد الاٹ منٹ کی فائلیں اب گم ہی ہوچکی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس وقت مینڈھر قصبہ میں سینکڑوں کی تعداد میں کبنے گائوں سے آباد ہوئے ہیں اور اگر کوئی آدمی فوت ہوجاتاہے تو اسکو دفنانے کیلئے واپس اپنے علاقہ میں لوگ لیکر جاتے ہیں جوکہ لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سرکار فوری طور قبرستان اور عید گاہ کی جگہ الا ٹ کرے ۔
مینڈھر قصبہ میں عید گاہ نہ قبرستان کیلئے زمین میسر
