مینڈھر قصبہ میں جام سے عام لوگ پریشان جاوید اقبال

مینڈھر //مینڈھرقصبہ میں جام لگنے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید پریشانی درپیش ہے ۔تاجروں و عام لوگوں نے ٹریفک حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ روزانہ شام کے اوقات میں قصبہ کی گلیوں میں غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک اہلکاروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ دن میں بھی بڑی تعداد میں نجی گاڑیوں کو غیر قانونی طورپر قصبہ میں پار ک کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کیساتھ ساتھ عام راہگیروں کو شدید مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جام میں کئی مرتبہ ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنس کررہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں و ان کے رشتہ داروں کو مسائل کا سامنا رہتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کیساتھ ساتھ ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے ۔