مینڈھر //محکمہ پنچایت کی جانب سے نائب تحصیلدار مینڈھر کی موجودگی میں بس سٹینڈ مینڈھر کی بولی لگائی گئی ۔اس بولی میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئی 15افراد نے شرکت کی جبکہ بولی کی حتمی رقم 15لاکھ 55ہزار روپے مقرر ہوئی ۔محکمہ پنچایت نے بتایا کہ اس بولی کے سلسلہ میں منتخب ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ چھ ماہ کی رقم ابتدا میں ہی جمع کروائے گا جبکہ باقی رقم بعد میں جمع کروائی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں رولز مزید سخت کر دئیے گئے ہیں ۔