مینڈھر بازار میں صفائی مہم برائے نام بن کر رہ گئی

 مینڈھر//مر کز ی حکو مت کی جا نب سے سوئوچھ بھا رت ابھیان کے تحت صفائی مہم چلائی جارہی ہے ۔اس اسکیم کو دیکھتے ہوئے محکمہ دیہی تر قی مینڈھر کے ملا زمین جمعرات کو پہلی بار صفائی ابھیان کیلئے مینڈھر بازار کادورہ کیا۔اس دوران بی ڈی او مینڈھر اور ان کے ملا زمین نے ایک ہاتھ میں گلو بز لگا یا ہو اتھا جبکہ کسی ملا زمین کے ہا تھ میں جا ڑو نہیں تھا اور چند صفائی کر مچاری جھا ڑو دیکر کر ساتھ رکھے ہوئے تھے ۔ محمد تا ج، اشفا ق خان، جمیل احمد و دیگر دوکا نداروں نے محکمہ دیہی تر قی کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعظم ہند اپنے ہا تھو ں میں جھا ڑو لیکر صفا ئی کر سکتا ہے تو بی ڈی او مینڈھر اور اس کے ملا زمین کو ہا تھ میں جھا ڑو لینے میں کیوں شرم آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بازار کادورہ کرکے خالی فوٹو سیشن کروایاگیا۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان اور انتظامیہ کو اس کی کا رروائی کر نی چاہئے ۔