مینڈھر//مینڈھر تا جڑناوالی گلی سڑک کی حالت بیان سے باہر ہے ۔اس سڑک پر پچھلے کئی سال سے کام چل رہاہے لیکن اس کی حالت میں کوئی سدھار نہیں آرہا۔کئی مرتبہ مقامی لوگ احتجاج کی راہ بھی اختیار کرچکے ہیں ۔انہوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جڑانوالی گلی کی طرف سے کچھ حصے پر تارکول بچھایاگیاہے لیکن یہ بھی غیر معیاری ثابت ہواہے جو کچھ ہی مہینوں بعد اکھڑ گیا۔انہوں نے کہاکہ اب اس سڑک پر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہورہاہے ۔جڑانوالی گلی تا مینڈھر 22 کلو میٹر سڑک لوگوں کو مینڈھر ور سرنکوٹ سے ملاتی ہے جس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں چلتی ہیں جبکہ مینڈھر کے لوگوں کو یہی سڑک مغل شاہراہ سے بھی ملاتی ہے ۔ علاقہ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑک کے کام میں مزید تیزی لائی جائے اوراس کی کشادگی بھی کی جائے ۔
مینڈھرتاجڑانوالی گلی کی حالت بیان سے باہر
