مینڈھربلاک کی پنچایتوں کے پنچوں کی حلف برداری تقریب

مینڈھر//نومنتخب سرپنچوں کو گذشتہ دنوں ریاستی گورنر کی موجودگی میں جہاں حلف دیا گیا جس کے بعد نو منتخب پنچوں کو بھی بلاک ڈیولپمنٹ افیسران نے حلف دینا شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں سنیچروار کے روز منکوٹ بلاک کے نو منتخب پنچوں کو بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اعجاز قریشی نے اپنے ملازمین کے ہمراہ تمام 17پنچائتوں کے ممبران کو حلف دلایا۔اس موقعہ پر بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر منکوٹ اعجاز قریشی نے حلف دینے کے بعد تمام ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد آپ لوگوں کو زمینی سطح پر کام کرنا ہو گا اور مجھے امید ہے کہ تمام ممبران اپنی اپنی وارڈوں میں ایمانداری سے کام کریں گے تاکہ محکمہ دیہی ترقی کے افیسران آپ کے کام کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔مجھے امید ہے کہ لوگ بھی کسی قسم کی شکایت لے کر ہمارے پاس نہیں آئیں گے۔ اگر آپ ایمانداری سے کام کرو گے اسی لئے آپ ممبران کو لوگوں نے ووٹ دے کر اپنا نمائندہ بنایا ہے تاکہ آپ لوگ زمینی سطح پر کام کرو اور لوگوں کی مشکلات کو دور کر سکو۔ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے ایمانداری سے کام کرنا ہے تاکہ آپ کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور زمینی سطح پر کام آپ کے کام بھی نظر آئیں کیونکہ ہمارے ملازمین کا کام ہے کہ آپ کے کام کو چیک کیا جائے جس کے بعد آپ لوگوں کو کام کی اجرت بھی ملے گی ۔اس موقعہ پر تمام ممبران نے بلاک ڈویلپمنٹ افیسر اعجاز قریشی اور موقعہ پر موجود ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔