مینڈھر+اننت ناگ//سرنکوٹ مینڈھر سڑک پر پھامبڑہ ناڑ کے مقام پر ایک ٹاٹا سومو حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ8زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر سریگفوارہ اننت ناگ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ 8زخمی ہوئے۔ اس دوان ادھرمرٹگام ہندوارہ میں 2شہری زخمی ہوئے۔ٹاٹاسومو زیر نمبرJK02AC 0074سرنکوٹ ۔مینڈھر سڑک پر پھامبڑہ ناڑ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں اڑتالیس سالہ لیاقت حسین ولد خادم حسین ساکن گورسائی کی موقعہ پر ہی موت ہوئی جبکہ دس دیگر زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیاگیاجہاں سے چار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال راجوری اور گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیا تاہم ان میں سے خوشحال کانتازوجہ مدن موہن ساکن درابہ سرنکوٹ اور نثار حسین شاہ ولد سید حسین شاہ ساکن گورسائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے ۔دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔وہیں پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھر قصبہ ہندوارہ سے 4کلو میٹر دور واقع مرٹگام میں ماور کی طرف آرہی ایک ایل پی ٹرک زیر نمبر JK02-0017اور چھوٹی پورہ کی طرف آرہی ٹاٹا موبائل زیر نمبرJK02T-1125دونوں گاڑیاں مرٹگام کے مقام پر آپس میں ٹکرا گئی اور حادثے کے شکار ہوئے جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم دونوں زخمی کو ڈسٹر کٹ اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا ۔ اس نسبت پولیس نے کیس درج کرکے مزید کاروائی شروع کی ۔ اس دورکے این ایس کے مطابق جنو بی ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ علاقے سیایک مسافر گاڑی (تویرا)ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو ئے اور کھرم کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر دادی نامی ندی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8افراد زخمی ہو ئے ۔لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور انہیں اسپتال منتقل کیا تاہم ان میں سے ایک خا تون زخموں کی تاب نہ لاکر دم تو ڈ بیٹھی ۔انہوں نے بتایا کہ باقی زخمیوں کا علاج و معالجہ ضلع اسپتال اننت ناگ میں جاری ہے ۔اس دوران مقامی لو گوں نے بتایا کہ زخمی افراد میں سے عتیقہ بق نو ،ہاجرہ با نو ،افروزہ بانو کو ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔ادھر میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضلع اسپتال اننت ناگ نے بتایا کہ یہاں تین زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے ایک خا توں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔
مینڈھراور سریگفوارہ میں بھیانک سڑک حادثات
