مینڈھرانتظامیہ کی تجاوزات مخالف مہم

مینڈھر//مینڈھر انتظامیہ نے ناجائز تعمیرات قصبہ مینڈھر سے ہٹانے کے بعد اب کئی دکانداروں نے خود ناجائز تعمیرات کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ جو دکانیں ناجائز تعمیرات ہٹانے کے بعد بچ گئی تھی اس کے لئے انتظامیہ نے بازار کا چکر لگاکر دکانداروں کو خود فیصلہ کرنے پر چھوڑ دیا اور ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو اور تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان نے سنیچروار شام کو بازار کا دورہ کرکے دکانداروں کو صاف صاف کہہ دیا کہ اپنی دکانوں کے سامنے سے ناجائز تعمیرات اٹھا لو ہم آپ کو دو تین د ن کا وقت دیتے ہیں اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو ہمیں ایک بار پھر قصبے کا رخ کرنا پڑے گا جس کو دکاندار طبقہ نے دیکھتے ہوئے اتوار کو کئی دکانوں پر ناجائز تعمیرات ہٹانے کاکام شروع ہو گیا ہے کیونکہ اب دکاندار یہ نہیں چاہتے کہ ہمارا ہزاروں کی تعداد میں نقصان ہو جائے لہذا ہم خود ناجائز تعمیرات کو ہٹا دیں اس دوران اتوار کو دن بھر کئی دکانوں پر ناجائز تعمیرات ہٹانے کاکام چلتا رہا جس کے لئے عام لوگوں نے انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مینڈھر انتظامیہ قصبہ سے ناجائز تعمیرات ہٹانے کے بعد کئی اور جگہوں کا رخ کرے جن میں بجلی گرائونڈ مینڈھر،محکمہ مال کی کالونیاں،محکمہ تعمیرات عامہ کی کالونیاں اور ہسپتال جیسے بڑے آتے جن میں لوگوں نے شرے عام راستے لگائے ہوئے ہیں اور کئی جگہوں پر قبضہ بھی کیا ہو اہے جبکہ کئی سرکاری اداروں میں سے کھلے عام راستے لگائے ہوئے ہیں ان تمام چیزوں کو انتظامیہ کنٹرول میں لے کر ناجائز قبضہ اور سر عام راستے بند کرے کیونکہ ہر جگہ پر ایک ہی جیسا سلوک ہونا چاہیے جبکہ مینڈھر قصبہ کے باہر بھی دکاندار طبقہ نے ناجائز تعمیرات کی ہوئی ہیں ان کو بھی انتظامیہ فوری طور ختم کرے تاکہ آنے والے وقت میں لوگ ان چیزوں سے باز آئیں اور ناجائز تعمیرات نہ کریں۔