میلبورن ٹی 20 میچ بارش کے چلتے رد

میلبورن؍ ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو دوسرا ٹوئنٹی 20 مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا اور میچ بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔ اسی کے ساتھ میزبان آسٹریلوی ٹیم کی تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری بھی برقرار ہے ۔ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کا موقع دیا جس نے لڑکھڑاہٹ بھری شروعات کی اور 19 ویں اوور تک سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رن بنائے ۔ اس وقت تک ہندستانی ٹیم میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر گزشتہ شکست کا بدلہ برابر کر سیریز میں برابری حاصل کرنے کی پوزیشن میں دکھ رہی تھی لیکن پھر بارش نے دستک دی اور میچ کو روک دینا پڑا۔کافی دیر تک جاری تیز بارش سے گراؤنڈ کافی گیلا ہو گیا اور میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اسی کے ساتھ میچ بغیر نتیجہ ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں اب سڈنی میں اتوار کو کھیلے جانے والے آخری میچ میں فیصلہ کن نتیجے کے لئے اتریں گی۔اس سے قبل برسبین میں کھیلا گیا پہلا ٹوئنٹی 20 بھی بارش سے متاثر رہا تھا جس میں اوورز کی تعداد کم کر 17 کی گئی تھی اور ہندستان کو ڈي ایل وائي نظام سے 4 رنز سے میچ گنوانا پڑا۔ایم سی جی میں اچھا ریکارڈ رکھنے والی ہندستانی ٹیم نے برابری کیلئے زور لگاتے ہوئے اچھی شروعات کی اور صبح موسم کھلنے کے ساتھ میچ اپنے طے وقت پر شروع کیا گیا۔ آسٹریلوی اننگز میں بھونیشور کمار نے کپتان آرون فنچ کو پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کراکر پہلا وکٹ دلایا۔ اس کے بعد کرس لن (13) کو خلیل احمد نے اپنا شکار بنایا۔لن کا کیچ کرنال پانڈیا نے لپکا۔ اس کے تھوڑی دیر بعداوپنر ڈی آرکي شارٹ بھی 14 رن پر خلیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ مارکس اسٹوئنس 4 رن پر فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی گیند پر دنیش کارتک کو کیچ دے بیٹھے جبکہ گزشتہ میچ میں مفید اننگز کھیلنے والے آل راؤنڈر گلین میکسویل اس بار 19 رنز ہی بنا سکے ۔ میکسویل کو کرنال نے بولڈ کیا اور صرف 62 رن پر آسٹریلیا نے پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ہندستانی بولر میزبان ٹیم کو کنٹرول کرنے میں کامیاب دکھائی دیے ۔ صرف بین میکڈرموٹ نے 30 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 32 رنز کی مفید اننگز کھیلی اورا سکور کو آگے تک بڑھایا ۔ لیکن ایک سرے پر آسٹریلیا کے وکٹ گرتے رہے اور چائنامین بولر کلدیپ یادو نے ایلیکس کاری (4) اور ناتھن کولٹر نائل (18) کوبھونیشور نے آؤٹ کر مخالف ٹیم کا ساتواں وکٹ سستے میں نکال دیا۔اگرچہ بارش آنے سے آسٹریلوی اننگز پوری نہیں ہو سکی اور میچ کو 19 ویں اوور کے بعد روک دینا پڑا۔ اس کے بعد پھر سے ڈي ایل وائي نظام سے ہدف کا تقریبا چار بار جائزہ لیا گیا۔ لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے اس کے بعد کھیل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ہندستان کے لیے آسٹریلیا کی 19 رنز کی اننگز میں بھونیشور نے تین اوور میں 20 رن پر دو وکٹ اور گزشتہ میچ میں مہنگے ثابت ہوئے خلیل نے 39 رنز پر دو وکٹ لئے ۔ جسپریت کو 20 رنز، کلدیپ کو 23 رنز اور کرنال کو 26 رن پر ایک ایک وکٹ ملا۔ہندستان اور آسٹریلیا ابھی اتوار کو سڈنی میں تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی 20 میچ کیلئے اتریں گے ۔ فی الحال آسٹریلیا تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے ۔یو این آئی ۔