عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے پہلے سے اعلان شدہ عام تعطیلات میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔میلاد کی تقریب منگل کے روز منائی جارہی ہے جبکہ عام سرکاری چھٹی پیر کے روز رکھی گئی ہے۔وادی کے سبھی سکولوں کی جانب سے دیر رات قریب ساڑھے 10بجے طلاب کو متعلقہ گروپوں میں مطلع کیا گیا کہ سکولوں میں پیر کے روز ہی چھٹی ہوگی ، جو تاریخ حکومت کی جانب سے پہلے ہی مطلع کی گئی ہے۔سکول منتظمین نے طلاب سے کہا ہے کہ فی الحال پہلے سے جاری سرکاری آرڈر کے مطابق ہی چھٹی ہوگی جب تک سرکار کی طرف سے کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔