سرینگر// چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے میزلز۔ روبیلا( ایم آر) مہم2018 کی سٹیٹ سٹیرنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔ ریاست میں میزلز۔ روبیلا مہم 2018 کی شروعات23 ستمبرکو ہوگی جو20 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس مہم کے تحت9 ماہ سے15 سال تک کی عمر کے37.7 لاکھ بچوں کو میزلز۔ روبیلا کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس مہم کا مقصد بچوں کو میزلز۔ روبیلا کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔اس مہم میں9 ماہ سے لے کر15 سال کے بچے جنہیں پہلے بھی میزلز۔ روبیلا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، کو بھی اس کے دائرے میں لایا جائے گا۔ یہ ٹیکہ کاری بچوں کو سکولوں، صحت مراکز اور دیگر قابل رسائی والے مقامات پر عمل میں لائی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے اس مقصد کے حصول کے لئے سماجی بہبود اور تعلیم محکموں، والدین، اساتذہ اور کمیونٹی رہنماؤں کے درمیان قریبی تال میل کو لازمی قرار دیا۔انہوں نے اس ہدف کے حصول کے لئے دُور دراز اور سرحدی علاقوں تک رسائی کو بھی یقینی بنانے کے لئے گشتی اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملک میں میزلز۔ روبیلا ٹیکہ کاری کا آغاز فروری2017 میں کیا گیا تھا جس میں17 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے10 کروڑ سے زائد بچوں کو اس کے دائرے میں لایا گیا تھا۔
میزلز ۔روبیلا مہم2018 کی تیاریاں
