میر واعظ کی دلی طلبی، مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ: دختران ملت

سرینگر//دختران ملت نے میرواعظ محمد عمر فاروق کی این آئی اے کی طرف سے دہلی طلب کرنے کو دینی معاملات اور کشمیر کی شناخت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان رفعت فاطمہ نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں اب کشمیر ی عوام کے مذہبی جذبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرواعظ ایک مذہبی رہنما ہیں اور انہیں این ای اے کی طرف سے دلی طلب کرنا کشمیر کے لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پچھلی چھ دہائیوں سے حل طلب ہے جس کی وجہ سے آج تک پورے خطے میں بدامنی اور کشیدگی پھیلی ہوئی ہے اسلئے اس حل طلب انسانی و سیاسی مسئلہ کو کسی تاخیر کے بغیر اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے تاکہ خطے میں کشیدگی ہمیشہ کیلئے ختم کی جائے۔