میر لسجن میموریل ٹرسٹ کی جانب سے کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم کیا گیا

 سرینگر //اسمبلی حلقہ چاڈورہ میں بدھ کے روز میر لسجن میموریل ٹرسٹ کی جانب سے کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹرسٹ کی جانب سے چاڈوہ اسمبلی حلقہ میں ایک تقریب کا اہتمام ٹرسٹ کے وائس چیئرمین میر ظفر لسجن کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میںعلاقے کے معزز شہریوں کے علاوہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔میر ظفر نے اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کا مقصد نہ صرف غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے بلکہ کھیل کود کو بڑھاوا دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ٹرسٹ کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔تقریب میں چاڈورہ اسمبلی حلقہ انتخاب کے مختلف دیہات جن میں سوئیٹنگ ، لسجن ، باغگندر ، بڈگام ، ہریاتپورہ،بہرامپورہ ، رکھشالنگ، نوئوبک شامل ہیں کے کھلاڑیوں اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔ میر ظفر نے اس موقعہ پر کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی کے علاوہ اسمبلی حلقہ میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے کی کوشیں کی جا رہی ہیں ۔اس دوران تقریب میں شریک لوگوں نے میر لسجن میموریل ٹرسٹ کی ان کوششوں کی سرہانہ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ٹرسٹ کی جانب سے علاقے میں کھیل کود کو فراغ دینے کیلئے سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔