میرواعظ کی نئی دلی طلبی تشویشناک : جمعیت اہلحدیث

سرینگر// میرواعظ مولاناعمرفاروق کو این آئی اے کی جانب سے نئی دہلی طلب کرنے کو تشویشناک معاملہ قراردیتے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے صدرغلام محمد بٹ المدنی نے کہا کہ میرواعظ نہ صڑف مقتدرسیاسی قائد ہیں بلکہ وہ ایک اعلیٰ ترین دینی منصب پر فائز ہیں اور اس خاندان کے ساتھ ریاستی عوام کا صدیوں سے جذباتی لگائو ہے۔جمعیت کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالطیف الکندی نے کہا کہ موصوف سے کسی بھی معاملہ پر سرینگر میں بھی گفتگو کی جاسکتی ہے جس کااظہار انہوں نے خود بھی کیا ہے اور عوامی جذبات کااحترام بھی ایسے ہی کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے سبھی محصورین کی رہائی کامطالبہ بھی کیا۔