میرواعظ کی حفاظت کیلئے سینکڑوں نوجوانوں کی رضاکارانہ پیشکش

سرینگر/کم سے کم دو سو مقامی نوجوان سوموار کو میر واعظ منزل راجوری کدل پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی رضاکارانہ حفاظت کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔

حکومت نے گذشتہ روز میر واعظ سمیت کئی علیحدگی پسندوں کی سرکاری حفاظت واپس لے لی۔

میرواعظ کی سربراہی والی عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق سینکڑوں نوجوانوں نے آج میرواعظ کی حفاظت کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق بیسیوں نوجوانوں کو میرواعظ کی حفاظت کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

 میرواعظ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مذکورہ نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔