میرواعظ فاروق اور غنی لون کی برسی پرہڑتال سے وادی کے معمولات متاثر

سرینگر/وادی کشمیر میں منگل کو سابق میرواعظ مولوی محمد فاروق اور سابق حریت لیڈر عبد الغنی لون کی برسی کے سلسلے میں ہڑتال کی وجہ سے روز مرہ کے معمولات متاثر ہوگئے۔

شہر سرینگر میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ہے ۔

پائین شہر میں حکام نے لوگوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وادی کے سبھی ضلع صدر مقامات پر بھی ہڑتال کا خاصا اثر ہے۔

 سابق میرواعظ مولوی محمد فاروق اور سابق حریت لیڈر عبد الغنی لو ن کی یاد میں ہڑتال کی کال حریت کانفرنس (ع) نے دے رکھی ہے۔