میرواعظ عمر فاروق مسلم دنیا کی 500بااثرشخصیات میں شمار

سرینگر//حریت(ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیزسینٹر(اردن)نے مسلم دنیا کی500بااثر شخصیات میں شمارکیا ہے۔حریت(ع) کے ایک بیان کے مطابق میرواعظ کومسلم دنیا کی 500بااثر شخصیات میں شمار کرنا ایک اعزازہے۔بیان کے مطابق موصوف کوبرصغیرکی پانچویں بااثر شخصیت قرار دینا جموں کشمیر کے عوام کے عموماًاوربرصغیر کے لوگوں کے خصوصاًباعث فخرہے۔  رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر (اردن) کا میرواعظ کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے درمیان متنازعہ مسائل اورمعاملات کے حوالے سے پرامن بات چیت کی وکالت کرتے آئے ہیںتاکہ کشمیری عوام کے امنگوں اورخواہشات کو پوراکیاجاسکے۔بیان کے مطابق  آر آئی ایس ایس سی کے بیان میں خاص طور پر 5 اگست 2019 سے میرواعظ کی مسلسل نظربندی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو رائل البیعت انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی فکر سے وابستہ ایک بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری آزاد ادارہ ہے جس کا صدر دفتر اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع ہے۔