سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حریت کانفرنس (ع)کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو ''پوچھ تاچھ'' کیلئے دلی طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میرواعظ کے نام ایک نوٹس جاری کرکے اُنہیں2017میں درج فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سوموار یعنی 11مارچ کو دلی طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ مہینے کے آخر میں این اے آئی نے میرواعظ کی نگین رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر دن بھر باریک بینی سے تلاشی لی۔
تحقیقاتی ایجنسی نے ابھی تک متعدد علیحدگی پسندوں کو فنڈنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے جو دلی کے تہار جیل میں مقید ہیں۔