میراں پبلک سکول میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب

حسین محتشم

پونچھ//جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سلسلہ پوری دنیا کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی جاری ہے۔ اس دوران مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کر کے فرزندان توحید سرور عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔اسی سلسلہ میں میرا پبلک سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب میں سابق ڈپٹی چیئرمین قانون ساز کونسل جہانگیر حسین میر، سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تنترے، ڈی ڈی سی ممبر لورن چویدری ریاض بشیر ناز، نریندر سنگھ صدر گوردوارہ پربندھک کمیٹی پونچھ، سرجن سنگھ سنیئر لیڈر جموں و کشمیر اپنی پارٹی، تاج میر سنیئر لیڈر کانگرس، ایڈووکیٹ محمد زمان، پردیپ کھنہ، ایس پی شاہین خان، پروفیسر فتح محمد عباسی، لیکچرار ہارون راٹھور، حاجی عبدالعزیز میر، پیر نثار حسین شاہ، الحاج غلام حیدر،ظہیر شیخ، چوہدری محمد فضل، محمد سلیم کھاری سرپنچ بنوت، چوہدری محمد بشیر۔ بجران سابق سرپنچ ڈینگلہ، چوہدری عبدالغنی ٹینٹ ہاؤس، ریٹائرڈ زونل ایجوکیشن افیسر عبدالمجید، ٹھیکیدار محمد یوسف ڈینگلہ، تنویر چوہدری سماجی کارکن، محمد شعبان نظامی، ڈاکٹر غلام حسین قادری، مولانا محمد عاشق اور دیگران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔