میراں صاحب میں ’فلکان‘کوچنگ سنٹرکاافتتاح

 جموں//طلباء کوانجینئرنگ اورمیڈیکل انٹرنس ٹیسٹ کیلئے کوچنگ اورروزانہ بنیادوں پراکیڈمک کلاسزکی سہولیت فراہم کرنے کی غرض سے یہاں میراں صاحب میں ہائی ٹیک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ’فیلکان ‘کاافتتاح کیاگیاہے۔اس ادارے کومتعلقہ شعبہ جات میں گذشتہ دودہائیوں کے وسیع تجربہ والے ماہرین چلائیں گے اورطلباء کے مستقبل کوسنوارنے کیلئے انہیں انجینئرنگ اورمیڈیکل انٹرنس ٹیسٹ کیلئے کوچنگ فراہم کریں گے۔اس دوران رکن قانون سازاسمبلی آرایس پورہ گگن بھگت نے ڈائریکٹر فیلکان ڈاکٹرمدثرسلطانہ ،ریٹائرڈ ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر جیالعل شرما، جی ڈی شرمااوردیگرمعززشخصیات کی موجودگی میں ’فیلکان ‘کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر رکن اسمبلی گگن بھگت نے انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر مدثرسلطانہ کو کوچنگ سنٹرکھولنے کیلئے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں اس طرح کے کوچنگ سنٹرکی اشدضرورت تھی۔انہوں نے کہاکہ ایسے ادارے نوجوانوں کے کیرئیرکوبہترسمت دینے میں نمایاں رول اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں کوئی بھی اچھاکوچنگ سنٹرنہ ہونے کے سبب طلباء کوطویل سفرکرکے جموں جاناپڑتاتھا۔انہوں نے کہاکہ اس انسٹی چیوٹ کے قیام سے طلباء کی پریشانی حل ہوئی ہے۔انہوں نے ادارے کوچلانے کیلئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرفلکان ،ڈاکٹرمدثرسلطانہ نے کہاکہ ادارے کے قیام سے طلاب بالخصوص طالبات کی پریشانیوں دورہوں گی کیوں کہ انہیں کافی طویل سفرکرکے جموں جاناپڑتاتھا۔قابل ذکرہے کہ ادارے کے منتظمین متعلقہ شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورڈائریکٹرفلکان ،مدثرسلطانہ بذات خودسکاسٹ جموں میں صدر،فارماکولوجی اینڈٹیکشالوجی میں  دس سال سے زائد عرصہ تک خدما ت انجام دے کرسبکدوش ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ موصوفہ نے تحقیق کے شعبے میں وسیع کام کیاہے اور100 سے زائد انٹرنیشنل پبلی کیشنز میں اپنے مقالات شائع کروائے ہیں،اتناہی نہیں موصوفہ نے چارکتابیں بھی تصنیف ہیں جنھیں عالمی سطح پرپذیرائی حاصل ہوئی ہے۔