میجر گوگوئی کو ایوارڈ سے نوازنے کیخلاف دائر عرضی

سرینگر//بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے انسانی ڈھال کے طور پر ایک نوجوان کو استعمال کرنے والے میجر لیتل گگوائے کو خصوصی ایواڑ سے نوازنے کے خلاف دائر عرضی کو خارج کرتے ہوئے نیوزچینلوں پرفاروق ڈارکوسنگبازظاہرکرنا سے متعلق ناظم اطلاعات ورابطہ عامہ کے نام نوٹس جاری کیا جبکہفوجی میجرکیخلاف اپنافیصلہ محفوظ رکھا۔ چیئرمین ایس ایچ آرسی ریٹائرڈجسٹس بلال نازکی نے فارو ق احمدڈارکوکچھ نجی نیوزچینلوں کی جانب سے سنگبازقراردئیے جانے کے معاملے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ناظم اطلاعات ورابطہ عامہ جموں وکشمیرکے نام ایک نوٹس جاری کیا۔ انٹرنیشنل فورم فارجسٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتوکے مطابق،انہوں نے امسال 24مئی کو ایک عرضی دائرزیرفائل نمبر173/shrc/Budgam-2017ریاستی حقوق انسانی کمیشن میںکردی تھی ،جس میں انہوں نے کچھ نجی نیوزچینلوں بالخصوص انڈیاٹوڈے ،ٹائمزنواورریپبلیکن نیوزکی جانب سے فوجی گاڑی کیساتھ باندھ کردن بھر کئی علاقوں میں گشت کرائے گئے نوجوان فاروق احمدڈارکوسنگبازکے بطورجتلاکراُسے ذہنی طورپریشان اورسماجی طوربدنام کئے جانے کے معاملے کواُجاگرکرتے ہوئے کمیشن سے نیوزچینلوں کیخلاف کارروائی کی استدعاکی ۔انہوں نے کہاکہ 9جون کوچیئرمین اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن ریٹائرڈجسٹس بلال نازکی نے ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ جموں وکشمیرکے نام ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اسبارے میں جواب کمیشن میں پیش کرنے کی ہدایت دی ۔تاہم ریاستی حقوق انسانی کمیشن نے میجرلیتُل گگوئی کوایورڈسے نوازے جانے کی ایک عرضی کوخارج کرتے ہوئے واضح کیاکہ دفاعی ایجنسیوں کے فیصلہ جات میں مداخلت کمیشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں ہے ۔