نیوز ڈیسک
کنگن// میاں نظام الدین کیانوی کا 126واں سالانہ عرس 7 اور 8 جون کو وانگت بابانگری کنگن میں منایا جائے گا۔ سجادہ نشین میاں الطاف احمد کی ایک اطلاع کے مطابق سالانہ عرس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور شرکت کرنے والوں کیلئے طعام و عارضی رہائش کا انتظام کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ درود و ازکار کی یہ پر رونق تقریب 8 جون کو دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔