میاں الطاف کے والد نسبتی میاں جنید نظامی کی وفات

وانگت//گزشتہ ایک ماہ کے دوران میاں خاندان وانگت دوسری مرتبہ صدمہ سے دوچارہوگیا۔ میاں بشیر احمد لاروی کے بھائی اور میاں الطاف احمد کے والد نسبتی 92سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔اپنے بڑے بھائی مرحوم میاں بشیر احمد لاروی کی وفات سے میاں جنید احمد نظامی کافی دل برداشتہ ہوئے اور بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد موصوف نے گھر سے باہر نکلنا بند کردیا تھا۔بالآخر میاں بشیر احمد لاروی کی وفات کے 29روز بعد اپنے گھر میں آخری سانس لیکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔انہیںزیارت میاں نظام الدین کیانوی کے صحن میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم محکمہ سوشل ویلفیئر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔مرحوم کو مطالعہ کا بہت زیادہ شوق تھا۔ اکثر اوقات کتابوں کے مطالعہ میں ہی رہتے تھے۔موصوف کے ایک فرزند اور چار صاحبزادیاں ہیں ۔میاں خاندان کے ذرائع کے مطابق مرحوم کا چہارم 14ستمبر بروز منگلوار انجام دیا جائے گا۔