میاں الطاف سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

کنگن//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کی جواں سال دختر کے انتقال پردینی،سماجی،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے ۔سوموارکو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ،تنویر صادق، جاوید احمد ڈار، سلمان ساگر،اقلیتی سیل کے چیف آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد خلیل بند، ظہور احمد میر،کاروان اسلامی کنگن ،سینئر سٹیزن ویلفیئر فورم گاندربل،فروٹ گرورس ایسوسی ایشن گاندربل،جناب صاحب صورہ کے امام و خطیب سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دعائیں کیں۔دریں اثناء  جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے سرپرست جاوید مصطفی میر نے وانگ کنگن جاکر غمزدہ خاندان بالخصوص میاں الطاف سے تعزیت پرسی کی۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی۔