میانمارمیں بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کیخلاف الزامات دائر

 رنگون//میانمار پولیس نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف غیر قانونی طور پر مواصلاتی آلات کی درآمد کے الزامات عائد کردیے ہیں۔ہیں انہیں تفتیش کے لیے 15 فروری تک حراست میں رکھا جائے گا۔پولیس نے 75 سالہ آنگ سان سوچی کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تفصیلات عدالت پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ دارالحکومت میں ان کے گھر کی تلاشی کے دوران 6 واکی ٹاکی ریڈیو ملے ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ ریڈیو غیر قانونی طور پر درآمد اور بغیر اجازت استعمال کیے گئے تھے۔مذکورہ دستاویزات میں گواہوں سے پوچھ گچھ کرنے، شواہد کی درخواست کرنے اور مدعا علیہ سے پوچھ گچھ کے بعد قانونی مشورہ لینے کے لیے سوچی کی نظربندی کی درخواست کی گئی‘۔