مہور ہ اوڑی میں آگ ،بجلی دفتر خاکستر

 
اوڑی//اوڑی میں محکمہ بجلی کا سب ڈیوژن دفتر اتوار کو دن کے دو بجے آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوا ۔دفتر میں تعینات عملے کے مطابق دفتر میں تمام ریکارڈ راکھ ہو گیا،جس میںدس کمپیوٹر بھی شامل ہیں۔یہ دفتر دس کمروں پر مشتمل تھا جو مکمل لکڑی سے تعمیر کیا گیا تھا۔تعطیل ہونے کی وجہ سے دفتر بند تھا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔