مہور میں خون عطیہ کا کیمپ منعقد

مہور //گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مہور میں نمائندہ زاہد ملک کی جانب سے خون عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا ۔سکول کے پرنسپل بنسی لعل ٹھاکور، این ایس ایس افسر ظہیر عباس اور سٹاف ممبران نے کیمپ منعقد کرنے میں تعاون کیا۔مہور کے نائب تحصیلدار بلدیو راج، ڈاکٹر مظفر وانی، بی ڈی او مہور خادم حسین، ایڈوکیٹ اے جی بٹ نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔جی ایچ ایس ایس مہور، پیر پنچال پبلک ہائی سکول مہور، ایم سی پی ہائی سکول مہور، ار گلشن ہل پبلک سکول مہور کے طلاب اور عملہ نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ہر وقت ایسے کیمپوںمیں رضاکارانہ طور سے خون کا عطیہ دیں گے۔سکول کے پرنسپل بنسی لعل ٹھاکور اور سکول کے ٹیچر ظہیر عباس نے طلاب کو ڈاکٹر مظفر وانی اور دیگرمقررین کی جانب سے لیکچر کے دوران سکھائے گئے طریقوں پر عمل کرنے کے کہا ۔مہور کے میڈیا اہلکار وزیر خان مغل نواز نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔