مہور//مہور منصف عدالت جو کہ مہور ہیڈکواٹر پر واقع ہے کا حد اختیار بدھل،گلابگڑھ،بدھن،ججبگلی،تولی بنا،ارناس،دنور تک شامل ہے جو ضلع ریاسی کے دو سب ڈویژنوں مہور اور درماڑی پر مشتمل ہے۔اس عدالت میں اس وقت تقریباً دو ہزار مقدماتزیر التوا پڑے ہیں اور یہاں کی آبادی تقریباً 2لاکھ سے بھی زائدہے،اس کے چار علاقائی زون ہیں۔واضح رہے اس عدالت کے سینکڑوں مقدمات کی شنوائی ریاسی عدالت میں ہی ہوتی ہے۔مہور منصف عدالت کا رقبہ 40کنال پر مشتمل ہے اور اس پر 1969 میں عمارت تعمیر کی گئی تھی اب وہ خستہ حال ہے جس کی وجہ سے مہور میں جو بھی جوڈیشل آفیسر آتا ہے اس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ عمارت کے چھت پر بچھائی گئی ٹین اب زنگ آلودہ اور بوسیدہ ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے مقامی لیڈران اور جوڈیشل افسران کو توجہ اس طرف دلائی تھی لیکن کوئی غورنہیں کیا گیا۔
مہور منصف کورٹ کی عمارت خستہ حالی کا شکار
