مہور جامع مساجد کے اماموں کی میٹنگ منعقد

 مہور//مختلف جامع مساجد کے اماموں کی ایک میٹنگ ایس ڈی پی او مہور محمد اسلم میر کے ساتھ مہور پولیس سٹیشن میں منعقد ہوئی۔انہوں نے مسلم معاشرے کو در پیش کئی مسائل ان کے سامنے رکھے۔اس میٹنگ میں متعدد اماموں نے شرکت کی ۔پولیس آفیسر نے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔