مہور اپر بازار سڑک خستہ حالی کاشکار

مہور//مہور ہیڈکوارٹر کی خستہ حال سڑک کی وجہ سے عام لوگوں کوسڑک پرچلنے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ہیڈکوارٹرکی سڑک کی خستہ حالی سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ سب ڈویژن مہورکے دوردرازعلاقہ جات میں سڑکوں کی حالت کیسی ہوگی۔ مقامی لوگوں کے مطابق مہور ہیڈکوٹر ، اپر بازار کی سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ لوگوں کواکثراس پر چلنے میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے ۔اس سڑک سے اسکولوں کے طلباء اور راہگیر چلتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سڑک سے کئی بار بہت سے طلباء اور مقامی افرادپھسل کر زخمی ہوچکے ہیں لیکن باوجوداس کے انتظامیہ کی جانب سے کوئی غور و فکر نہیں کیاگیا۔ایک مقامی دکاندار مشتاق احمد نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کامعاملہ کئی بار انتظامیہ کے نوٹس میں لایاہے لیکن اس کے باوجودانتظامیہ متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہاہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اگرچہ محکمہ بلاک کی جانب سے بھاری پیمانے پر سڑکوں کیلئے رقومات خرچ کی جارہی ہیں لیکن اس سڑک سے محکمہ بلاک کا دفتر کچھ ہی دوری پر ہے لیکن کبھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہاں پر لوگ دور دور سے آکر مکانوں کی مٹی ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوتی ہے لیکن ان پر بھی کوئی روک نہیں لگائی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سال قبل اس سڑک کو تعمیر کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد اس سڑک کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ اس سڑک کی طرف توجہ دی جائے اور جلد سے جلد سڑک کی مرمت کی جائے۔