مہور،گول ،گلاب گڑھ کی رابطہ سڑکیںمسدود

مہور//ضلع ریاسی میں بھاری بارشوں سے نقصان پہنچا ہے ۔مہور سے جموں،گول ،گلاب گڑھ اور راجوری کی رابطہ سڑکیں کئی مقامات پر پسیاں گر آنے سے بند ہو گئی ہیں اور ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔مالیا نالہ میں پانی آنے کی وجہ سے مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں کئی کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے۔آکری خبر آنے تک راستہ آمد و رفت کیلئے بند تھا۔