سرینگر// جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے سرینگر اور جموں میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو سری نگر میں پٹرول، ڈیزل، کھانا پکانے کے گیس اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔سابق قانون سازوں، سینئر لیڈروں، ڈی سی سی کے صدور سمیت درجنوں ممتاز پارٹی ورکرز اور بلاک صدور نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف مرکز حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔کانگریس قائدین نے پلے کارڈز دکھائے، گیس سلنڈر کی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، جو لوگوں کو دیوار سے دھکیلنے کا ذمہ د ار ہے۔ وہ مہنگائی اور مرکزی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کے دوران پٹرول، ڈیزل وغیرہ کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں، لیکن نتائج آنے کے فوراً بعد مرکزی حکومت نے دوبارہ قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ کیسے بی جے پی حکومت عوام کی خواہشات کے بارے میں اپنے جاہلانہ رویہ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ احتجاج کہا کہ کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں آج احتجاجی پروگرام رکھا ہے اور اسی سلسلے میں ہم بھی آج یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں اور روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رسوئی گیس کی قیمتوں اور ٹیکس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ امیر لوگ اس مہنگائی کو برادشت کر سکتے ہیں لیکن یہ بوجھ اٹھانا غریبوں کے بس کے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پریس کلب تک جانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے جس پر پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ وہاں دوسرے موضوعات پر ہی بحث کی جا رہی ہے۔کشمیر فائلز نامی فلم کے بارے بات کرتے ہوئے موصوف لیڈر نے کہاکہ ’اس فلم کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اس سے جموں وکشمیر میں آگ لگ سکتی ہے کانگریس پارٹی عوام کے تئیں مودی حکومت کی غلط پالیسیوں پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی، وہ مرکز کی حکومت کو دھوکہ دہی اور استحصال کے لئے لوگوں کے سامنے جوابدہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ قائدین نے مزید کہا کہ پارٹی بہت زیادہ فکر مند ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے عوام کی شکایات کے بارے میں ہر مناسب فورم پر ان کے حل کی کوشش جاری رہے گی۔ اس دوران کانگریس قائدین اور کارکنوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر سے پرامن احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی تو انہیں پولیس نے روک دیا۔
مہنگائی کے خلاف پردیش کانگریس کااحتجاج
