مہنگائی کیخلاف کوٹرنکہ میں کانگریس کا احتجاج

کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میںبڑھتی مہنگاتی کے خلاف کانگریس پارٹی نے پٹرول و ڈیزل ،اشیائے خوردنی اور پراپرٹی ٹیکس اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جموں کشمیر کی عوام سزا بھگت رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے سابقہ وزیر و ضلع صدر شبیر احمد خان کی قیادت میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کیا اور بی جے پی ہٹاو ،دیش بچائو کے نعرے بلندکئے۔کانگریس کارکنان نے ڈاک بنگلہ کوٹرنکہ سے ریلی کی شکل میں مین چوک کوٹرنکہ تک مارچ نکالااور دھرنا دیکر جم کر مرکزی سرکاری کی غلط پالیسیوں کیخلاف برہمی کا اظہار کیا۔ اسمبلی حلقہ انچارج درہال بدھل مسعود چوہدری نے مرکزی سرکار پر طنز کستے ہوئے کہا کہ370  اور 35 اے کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقہ سے ہٹایا گیا۔کانگریس پارٹی کے پہاڑی سیل کے وائس چیئرمین کرامت ملک نے بھی مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پورے طریقہ کار سے ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے۔