مہنت نریندر گری کی موت کا معاملہ | سی بی آئی نے جانچ کی ذمہ داری سنبھالی

نئی دہلی // اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو( سی بی آئی ) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے ۔سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نے اترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے بعد پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) نے جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔ اس بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے ۔