لندن// دنیا میں براعظم انٹارکٹکا اب تک مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے پاک تھا تاہم اب یہ جان لیوا وائرس دنیا کے تمام براعظموں تک پہنچ گیا ہے۔
براعظم انٹارکٹکا کے برنارڈو او ھائینس ریسرچ سینٹر میں تعینات چلی کے فوجی اہلکاروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 36 اہلکاروں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 26 جوان اور 10 سویلین شامل ہیں۔