لنگیٹ (کپوارہ)//سرحدی ضلع کپوارہ کے گلورہ لنگیٹ علاقے میں جاں بحق دو جنگجوئوں کی یاد میں بدھ کو قصبہ میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ ہندوارہ میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس معطل اور تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام بند رہا۔شاٹھ پورہ لنگیٹ کے 18سالہ فرقان احمد لون اور ہارون زینہ گیر سوپور کے لیاقت احمدکی ہلاکت پربدھ کو لنگیٹ ،کرالہ گنڈ اور سپر ناگہامہ میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ تمام تجارتی اورکارو باری سر گرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں ۔لنگیٹ اور ہندوارہ میں ڈگری کالج سمیت تما م ہائر سکینڈری سکولو ں بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے ۔ ہندوارہ میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس متاثر رہی ۔
مہلوک جنگجو ئوںکی یاد میں لنگیٹ میں مکمل بند
