بانہال// گرتے پتھروں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ رام بن کے نزدیک مہاڑ علاقے میں کل بعد دوپہر بند ہوگئی تھی، ابھی تک بحال نہیں ہو پاٸی ہے۔ وہیں سینکڑوں مسافر درماندہ ہیں۔
پیر کی صبح اگرچہ بحالی کا کام شروع کیا تھا لیکن گرتے پتھروں کی وجہ سے شاہراہ بحال نہیں ہو پایی۔
اسی دوران کل سہ پہر سے ہی قاضی اور اودھم میں ٹریفک کو روک لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کنٹرول روم رام بن کے مطابق اتوار کی سہ پہر بعد قریب پانچ بجے سے مہاڑ رام بن کے علاقے میں پتھر گر رہے ہیں اور سرینگر سے جموں کی طرف ٹرکوں کو متاثرہ مقام کے علاؤہ بانہال اور قاضی گنڈ کے مقامات پر روک دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ مہاڑ رام بن کے مقام پر وقفے وقفے سے پتھر گر رہے ہیں اور دھول اور مٹی اڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بحالی میں دشواری آرہی ہے تاہم بحالی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔