مہاراشٹر پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

پالگھر// مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً تین بجکر 15 منٹ پر ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی۔ آئی سی یو وارڈ میں 17 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں 13 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔