مہاراج گنج اور خانیار میں12جواری گرفتار

 سرینگر//ایم آر گنج اور خانیا رمیں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران 12قِماربازوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم ضبط کی۔ سماجی بدعات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شہر سرینگر میںقمار بازی کے اڈوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 12جواریوں کو حراست میں لیا ۔ اردو بازار پولیس پوسٹ سے وابستہ اہلکاروں نے ایم آر گنج گھاٹ سرینگر میں قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ ڈالا اور وہاں 4 جواریوں کی گرفتاری عمل میں لا کر داو پر لگائی گئی رقم برآمد کی۔ ادھر اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران خانیار پولیس نے 8جواریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر داو پر لگائی گئی 3700روپے اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کئے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبرات 25,330کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔