مہاراجہ بازار آگ متاثرین| نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ سے فوری امداد کاری کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے نے مہاراجہ بازار سرینگر میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں کئی دکانیں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے تاکید کی کہ متاثرین کی بازآبادکاری اور فوری امدادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین اس آگ میں اپنا سب کچھ کھو بیٹھے ہیں اور ان کی بروقت امداد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھر پور مالی معاونت کرے۔اس کے علاوہ متاثرہ تاجروں کو کم شرحوں پر قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ یہ اپنا کاروبار پھر سے شروع کرسکیں ۔