مہاجر ملت کے فرزندمولوی محمد احمد راولپنڈی ہسپتال میں داخل

سرینگر//ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما ، تحریک حریت کشمیر کے بانی اعظم مفسرقرآن ،مہاجر ملت میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ کے فرزند ارجمند اور میرواعظ خاندان کے سرکردہ رکن  مولوی محمد احمد مقیم راولپنڈی پاکستان کو دوران علالت اسلام آباد کے ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹر صاحبان موصوف کے علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہیں ۔ عوامی مجلس عمل کے ترجمان نے ائمہ مساجد ، علماء اور عوام الناس سے مولوی محمد احمد کی فوری صحت اور شفایابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے ۔