مکینائزڈ سنو کلیئرنس:انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کا ورکشاپ

سرینگر//انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز (انڈیا) جموں و کشمیر سٹیٹ سنٹر نے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کشمیر کے تعاون سے بدھ کوسٹیٹ سنٹر کے آڈیٹوریم سونہ وار باغ میں مکینائزڈ سنو کلیئرنس (ارتقاء، عمل اور دائرہ کار) پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔  پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری شیلیندر کمارنے ورچوئل موڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر ورکشاپ کا افتتاح کیا۔کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن اطہر عامر خان اور  ایڈیشنل کمشنرعابد حسین مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ انجینئروں اور دیگر معززین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شیلیندر کماراس بات پرزور دیا کہ مکینیکل انجینئرنگ کو بہتر عوامی خدمات کے لیے ہسپتالوں سمیت تمام شعبوں میں مناسب طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔