مژھل میں74برس بعدعوام کا خواب تشنۂ تکمیل | برقی رو کی فراہمی پر لوگوں میں خوشی کی لہر

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع مژھل علاقہ کو بھی بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا گیا اور بدھ کوعلاقہ کو باضابطہ طور بجلی سپلائی بحال کی گئی ۔ ایک ماہ قبل حد متارکہ پر ہی واقع کیرن علاقہ میں بھی بجلی سپلائی بحال کی گئی ۔کیرن کے اور مژھل کے لوگو ں کیلئے بجلی بحال ہو نا ایک خواب تھا لیکن ضلع انتظامیہ کی سخت کا شو ں کی نتیجے میں حد متارکہ پر دونو ں علاقوں کو بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا گیا ۔دو سال قبل سرکار نے مژھل کو بجلی فراہم کرنے کیلئے ایک پرو جیکٹ کو منظوری دی جس کے بعد سرکلی کلا روس سے با ضابطہ طور بجلی کے کھمبے نصب کرنے اور ترسیلی لائنو ں کو جو ڑنے کا کام شروع کیا گیا جبکہ مژھل علاقہ میں ایک ریسو نگ اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا گیا ۔محکمہ بجلی کی سر تو ڑ کوششوں کے نتیجے میں دشوار گزار پہا ڑ وں سے ہوتے ہوئے مژھل کے رسیونگ اسٹیشن تک بجلی سپلائی بحال کر دی گئی ۔بدھ کو ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے مژھل کا دورہ کیا اور وہا ں ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے باضابطہ طور ریسونگ اسٹیشن کا افتتاح کر کے مژھل علاقہ کو بجلی سپلائی بحال کر دی جس پر لوگو ں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 74برسو ں کے بعد علاقہ کو بجلی سپلائی سے جو ڑ دینا ایک بڑا کارنامہ ہے کیونکہ کلاروس سے مژھل تک بجلی کے کھمبو ں کو نصب کرنا اور ترسیلی لائنو ں کو جو ڑنا ایک مشکل کام تھا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 74برسو ں کے بعد ان کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی اور اس سے عام لوگو ں کے ساتھ ساتھ طلاب کو بھی بہت فائدہ ہوگا ۔