مژھل میں پل عوام کیلئے وقف | فوج نے میجر بھگت سنگھ کی یاد میں تعمیر کیا

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//77 ویں یوم آزادی کے موقع پر، بھارتی فوج نے منگل کو جموں و کشمیر میں مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آخری گاؤں ڈنامیں ایک پل عوام کیلئے وقف کیا۔115فٹ لمبے پل کو آنجہانی میجر بھگت سنگھ ویر چکر کی یاد میںبنایا گیا ہے، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں اس سیکٹر کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔اس پل کوایک تقریب پر ربن کاٹنے کے ذریعے کیا گیا ۔

1971کی جنگ کے ایک نوے سالہ تجربہ کار اور علاقے کے ایک قابل فخر رہائشی سپاہی میاں گل خان نے بھارتی فوجیوں اور دیگر مقامی معززین کی موجودگی میں ربن کاٹا۔یہ پل ہندوستانی فوج کے انجینئروں کی محنت سے بنایا گیا ہے جنہوں نے مسلسل بارشوں اور نامساعد حالات کے باوجود دو ماہ تک محنت کی تاکہ پل کی کمی کی وجہ سے طویل عرصے سے مسائل سے دوچار مقامی لوگوں کوراحت ملے۔